Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور میں ایک اور شہری قربانی کے جانور سے محروم ہو گیا

اس سے قبل سمن آباد میں بھی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے
شائع 28 مئ 2024 02:19pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی جہاں گلی محلوں میں جانوروں کی آمد ہونے جا رہی ہے، وہیں قربانی کے جانوروں چھیننے کی واردات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں شہری سے بکرا چھیننے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں راہ چلتے شہری سے ڈکیتوں کی جانب سے بکرا اسلحہ کے زور پر چھینا گیا۔

تاہم اب چھینے گئے بکرے سے متعلق پنجاب پولیس کی جانب سے بھی باقاعدہ ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے یونٹ ڈولفن ٹیم کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے، واضح رہے شہری نے ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ڈولفن ٹیم کو 15 پر دی تھی۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ڈاکو بکرا چھین کرموٹر سائیکل پر لوڈ کر کے فرار ہو رہے تھے، ٹیم نے تعاقب کرتے ہوئے اٹاری بازار میں ڈاکو گرفتار کرلیا ہے۔

جبکہ گرفتار ڈاکو تھانہ نشتر کے حوالے کر دیا گیا ہے، فرار ہونے والے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے اس سے قبل لاہور کے علاقے سمن آباد میں بھی قربانی کے جانوروں کو ڈکیتوں کی جانب سے اسلحہ کے زور پر چھین لیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ سفید رنگ کی کار میں ملزمان نوجوان سے بکرے چھینتے دکھائی دیے۔

جبکہ ملزمان بکروں کو گاڑی میں ہی لے کر فرار ہوئے تھے۔

lahore

police

Dacoits

goat

Eid Ul Adha 2024