Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

بھارتی وفد کی اڈیالہ جیل میں دو قیدیوں سے ملاقات

وفد میں بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری سمیت عملے کے دو ارکان بھی شامل تھے
شائع 28 مئ 2024 12:58pm

راولپنڈی: اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے تین رکنی وفد نے سینٹرل جیل اڈیالہ کا دورہ کیا اور مظفرآباد سے جیل منتقل کیے گئے دو بھارتی شہریوں سے ملاقات کی۔

انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان قیدیوں کی شناخت فیروز احمد اور نور مشتاق وانی کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں پاکستانی حکام نے غیر قانونی طور پر لائن آف کنٹرول عبور کرتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ وہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت کی ایک جیل میں قید تھے۔ حکومت کی جانب سے قونصلر رسائی کی اجازت ملنے کے بعد قیدیوں کو اڈیالہ جیل لایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے بعد قیدیوں کو واپس مظفرآباد لے جایا گیا۔

ذرائع کے مطابق جیل کا دورہ کرنے والوں میں بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری سمیت عملے کے دو ارکان بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر وزارت داخلہ کے دو سینئر افسران بھی موجود تھے۔ بھارتی شہریوں سے ملاقات جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ہوئی۔

پاکستان

Adiyala Jail