عدالت نے شاہ محمود قریشی کا 9 مئی کے مقدمات میں مزید جسمانی ریمانڈ دے دیا
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے حوالے سے 8 مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے شاہ محمود قریشی کو تفتیش کے لیے 5 جون کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش کی جائے، پولیس نے شاہ محمود قریشی سے تفتیش کرنی ہے، تفتیشی کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پیغامات جاری کیے۔
عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا کہ ملزم کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ تمام مواد فرانزک لیب بھیجوا دیا گیا ہے۔
پراسکیوشن نے شاہ محمود قریشی کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
pti
Shah Mehmood Qureshi
lahore
9 May
MAY 9 RIOTS
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
9 May Cases
9 may incident
مقبول ترین
Comments are closed on this story.