Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت: گیمنگ زون میں خوفناک آتشزدگی سے 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک

دھواں 3 کلومیٹر کی دوری تک دکھائی دے رہا تھا، میڈیا رپورٹس
اپ ڈیٹ 26 مئ 2024 12:09am

بھارتی شہر گجرات کے قصبے راجکوٹ میں واقع گیم زون میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس اورفائر ریسکیو اہلکار آگ بجھانے کے آپریشن میں مصروف تھی مگر اب آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ البتہ دھواں 3 کلومیٹر کی دوری سے دکھائی دے رہا تھا۔

پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ اس حادثے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کریں گے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق گیم زون سے 15 سے 20 بچوں کو بچایا گیا ہے۔

افسوسناک واقعے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ راجکوٹ میں آتشزدگی کے حادثے پر انتہائی غمزدہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ انتظامیہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

india

fire

Indian Media

Died