Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

اسلام آباد پولیس افسر کی مشتاق خان سے ’دھمکی آمیز انداز میں گفتگو‘، حکام کا وضاحتی بیان

اسلام آباد پولیس کے افسر کی جانب سے ’سیو غزہ موومنٹ‘ کے رہنما اور سینئر سیاستدان مشتاق احمد سے انگلی اٹھا کر بات...
شائع 25 مئ 2024 09:06pm

اسلام آباد پولیس کے افسر کی جانب سے ’سیو غزہ موومنٹ‘ کے رہنما اور سینئر سیاستدان مشتاق احمد سے انگلی اٹھا کر بات کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر غیرمعمولی توجہ حاصل کرچکی ہے جس کے بعد حکام نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد پولیس کا افسر مشتاق احمد سے انگلی اٹھا کر اور قدرے دھمکی آمیز انداز میں گفتگو کررہا ہے۔

جس کے بعد اسلام آباد پولیس شدید تنقید کی زد میں آرہی ہے اور اب اسلام آباد پولیس نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں واضح ہے کہ پولیس افسر مظاہرین کے ساتھ تحمل سے بات کررہا ہے لیکن ویڈیو میں سے ایک تصویر نکال کر پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

بیان میں اسلام آباد پولیس کو ایک پروفیشنل پولیس قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔

پاکستان

islamabad police