Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

اسلام آباد میں مظاہرین کی ہلاکت پر فوجی افسر گرفتار

پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کے لیے ملٹری پولیس کے حوالے کردیا، ترجمان اسلام آباد پولیس
اپ ڈیٹ 25 مئ 2024 10:41pm

اسلام آباد میں رواں ہفتے فلسطین کے حق میں ریلی کے دوران کار کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے تھے، اس واقعہ سے متعلق نئی پیش رفت سامنے آئی ہے کہ کارڈرائیور ایک فوجی افسرتھا جسے گرفتار کرکے ملٹری پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس تقی جواد نے بتایا کہ جناح ایونیو پر دو افراد کو کچل کر ہلاک کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کی شناخت ایک فوجی افسر کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ایف آئی آر میں نامزد کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے ملٹری پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر فلسطین کے حامی مظاہرین نے گزشتہ کئی دنوں سے اپنے کیمپ لگائے ہوئے ہیں۔ پیر کے روز ایک تیز رفتار کار چند مظاہرین پر چڑھ گئی، جس سے دو جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی کا ڈرائیور وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس نے اسے تھوڑی دیر بعد گرفتار کر لیا۔

مظاہرین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حکومت پر زور دیتے رہیں گے کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے بارے میں مزید اقدامات کرے۔

مظاہرے میں شریک ایک وکیل نے کہا تھا کہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ پاکستان کو اس سے کہیں زیادہ کام کرنا چاہیے جو اب تک کرتی رہی ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

islamabad police