Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں سولر فیکٹریاں لگانے کی تیاری

اسوقت پنجاب میں سولر انجری میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے، صوبائی وزیر صنعت
شائع 25 مئ 2024 07:03pm

پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت نے مقامی سطح پر سولر پینلر کی تیاری کے لیے سنجیدگی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے چین کی ایک سولر کمپنی کے وفد سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں سولر پینلر کے لیے فیکٹریاں لگانے پر بات چیت ہوئی۔

حکومت لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں ناکام، اب سولر پینل سے بجلی پیدا کرنیوالے صارفین کی جیبوں پر بھی ڈاکہ

شافع حسین نے کہا کہ صوبائی حکومت مقامی سطح پر سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ کرنا چاہتی ہے جبکہ چینی کمپنیاں سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے گی جبکہ ہم انہیں سہولت فراہم کریں گے۔

وزیر صنعت و تجارت نے طویل المدت پالیسی بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے اور اسوقت پنجاب میں سولر انجری میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے۔

punjab

solar power

Solar Manufacturing Plant