Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حج آپریشن: پہلی فلائٹ سے عازمین جدہ پہنچ گئے

24 مئی سے نو جون تک 114 پروازیں مزید 34ہزار 4 سو 22 پاکستانی عازمین کو جدہ لے جائیں گی۔
شائع 25 مئ 2024 12:06am

پاکستان سے جدہ کے لیے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز شروع ہو گیا ہے۔ کراچی ،اسلام آباد سے دو پروازوں کے ذریعے 724 پاکستانی عازمین جدہ پہنچ گئے۔

جدہ ایئرپورٹ پر پاکستان حج مشن کے سربراہ ڈائرکٹر حج آپریشن عبدالوہاب سومرو، قونصل جنرل خالد مجید، وزارت مذہبی امور اور سعودی حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

پاکستان کے قبل از حج فلائٹ آپریشن کے پہلے مرحلے میں تئیس مئی تک کل 34 ہزار 3 سو 16 پاکستانی مدینہ منورہ پہنچے۔ 24 مئی سے 2 جون تک 1 سو 14 پروازیں مزید 34 ہزار 4 سو 22 پاکستانی عازمین کو جدہ لے جائیں گی۔

7 سو 20 پاکستانی عازمین مکہ روٹ اقدام کے تحت اسلام آباد اور کراچی سے روانہ ہوئے اور سعودیہ ایئر لائن کی پروازوں کے ذریعے پہنچے جو کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری پہلی پرواز میں 3 سو سر مسافر سوار تھے۔

مکہ روٹ پروگرام کے تحت تحت مسافر امیگریشن کاؤنٹرز پر لمبی قطاروں سے گریز کرتے ہوئے مختصر وقت میں جدید بسوں کے ذریعے اپنے ہوٹلوں کے لیے روانہ ہوئے اور ان کا سامان پورٹرز کمپنی کے ذریعے ان کی رہائش گاہوں پر منتقل کر دیا گیا۔

Hajj

hajj pilgrims

Hajj 2024

SAUDI MINSTRY OF HAJJ

hajj Flight Operation

Hajj Season

HAJJ PILGRIMAGE

HAJJ OPERATION