پنجاب پولیس کو شاہ محمود قریشی سے 9 مئی کے مقدمات میں تفتیش کی اجازت
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پنجاب پولیس کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی سے 9 مئی کے 6 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔
9مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پنجاب پولیس نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے 9 مئی مقدمات میں تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے پولیس کو 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش کرنے کی اجازت دی ہے۔
یاد رہے کہ پولیس نے شاہ محمود قریشی کے خلاف راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ، گلبرگ میں گاڑیاں جلانے سمیت دیگر مقدمات میں تفتیش کرنے کی اجازت مانگی تھی۔
Comments are closed on this story.