Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
شائع 24 مئ 2024 06:10pm

خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا جس کے مطابق یکم جون سے 31 اگست تک تمام پرائمری اسکولز بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پرائمری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم اگست سے شروع ہوں گی جو 31 اگست تک جاری رہیں گی۔

محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق صوبے کے مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولز 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے، بالائی اضلاع میں بھی اسکولز یکم جولائی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

summer vacation

summer holidays

Summer Vacation 2024

Khyber Pakhtunkhwa Education Department