Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت سے لڑائی نہیں چاہتے، عدالتوں کا احترام نہیں تو ہم سےبھی توقع نہ رکھیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

میرایقین ہے90 فیصد وکلااچھے ہیں، پُرامید ہوں آئندہ بھی عدالتوں میں ہڑتال کا کلچرختم ہوگا، جسٹس شہزاد ملک
شائع 24 مئ 2024 04:06pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد ملک نے کہا ہے کہ آپس کی لڑائی سےادارے کمزورہوتے ہیں، عدالتوں کا احترام نہیں ہوگا تو ہم سے بھی امید نہ رکھیں اور ان افراد سے ہوشیار رہیں جو آپس میں لڑوانا چاہتے ہیں۔

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں پری سروس ٹریننگ کور کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد ملک نے زور دیا کہ ’ہم نے کسی حکومت، ایجنسی یا ادارے کی بی ٹیم نہیں بننا، سسٹم میں بہتری کے لیے سب نے مل کرکام کرنا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ جج کوقانون پردسترس ہونی چاہیے، ہرجج کےدل میں وکیل کی بڑی عزت ہوتی ہے، میرایقین ہے90 فیصد وکلااچھے ہیں، پُرامید ہوں آئندہ بھی عدالتوں میں ہڑتال کا کلچرختم ہوگا، حکومت سے لڑائی نہیں چاہتے مگرتالی دونوں ہاتھ بجتی ہے۔

اس موقع پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ عدل کرنا بہت بڑی ذمہ داری ہے، ججز بغیر خوف کے کام کریں۔

ساتھ ہی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ ججز جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں، جلد اور فوری انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، پنجاب میں ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا آغاز کریں گے

Chief Justice

lahore

Lahore High Court