Aaj News

اتوار, اکتوبر 06, 2024  
02 Rabi Al-Akhar 1446  

رن وے پر ملازم ہوائی جہاز کے پہیے کے نیچے آکر ہمیشہ کے لیے معزور ہو گیا

انتظامیہ نے پائلٹ کو قصوروار قرار دے دیا
شائع 24 مئ 2024 11:15am
تصویر بذریعہ: ریبیئس/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: ریبیئس/ فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات سے متعلق خبریں تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں غیر ملکی میڈیا کی جانب سے ایک ایسا واقعہ رپورٹ کیا گیا ہے جو کہ اپنی نوعیت کا حیران کن ثابت ہو رہا ہے۔

دی سن کے مطابق روسی شہر یکاترنبرگ میں واقع ائیرپورٹ کولتسوو میں ایک ہوائی جہاز کی زد میں آ کر گراؤنڈ کریو ممبر بچ تو گیا ہے، تاہم زخمی ضرور ہو گیا ہے۔

32 سالہ ریل مقامی ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کریو ممبر کی ذمہ داریاں نبھا رہا تھا، کہ اسی دوران ایئر بس اے 230 کے فرنٹ لینڈنگ گیئر کی زد میں آ گیا۔

اسلام آباد سے پرواز کرنے والی دو نجی ائیر لائنز بال بال بچ گئیں

اورل ایئرلائنز کی زد میں آنے والے گراؤنڈ کریو ممبر کے حوالے ایئرلائن کی جانب سے باضابطہ ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

ایئرلائن کے مطابق ایئر کرافٹ پارکنگ لاٹ سے جہاز کو ٹیکسنگ کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ورکر زد میں آ گیا، جبکہ ملازم کی ٹانگ زخمی ہوئی ہے۔

موقع پر ایمبولینس بلوا لی گئی تھی، جہاں ملازم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بارک ایئر لائن نے کتوں کے لیے خصوصی فلائٹ متعارف کروادی

نیو یارک پوسٹ کے مطابق ریل کی ایک ٹانگ شدید متاثر ہوئی ہے، جبکہ مریض کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

200 سے زائد مسافروں والا جہاز سمندر کی تہہ میں موجود، ماہرین کا دعویٰ

دوسری جانب روسی انویٹسی گیشن کمیٹی کی جانب سے نامعلوم پائلٹ کو قصوروار ٹہراتے ہوئے فلائٹ سے اتار دیا گیا ہے، جبکہ کرمنل کیس بھی کھول دیا گیا ہے۔

russia

investigation

injured

Pilot

Airline

crew member