Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عیدالاضحیٰ : قومی ادارہ صحت نے کانگو وائرس کے خطرے سے خبر دار کردیا

احتیاط کی راہ اپنائیں، خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں
شائع 24 مئ 2024 10:16am
کراچی : مویشی منڈی : فوٹو۔۔۔فائل
کراچی : مویشی منڈی : فوٹو۔۔۔فائل

ملک میں شدید گرمی اور عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر عوام کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی۔ شہریوں کو کانگو وائرس کے خطرے سے آگاہ کرنے کے ساتھ بیماریوں کی روک تھام کے لیے بروقت اور مناسب اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔

ایڈوائزری میں کانگووائرس کے خطرے سے خبردار کرتےہوئے کہا گیا کہ جانوروں کے بالوں میں چھپی چیچڑیاں وائرس کا ذریعہ بن سکتی ہیں، وائرس زدہ شخص صحت مند افراد کو بھی بیمار کرسکتا ہے۔ اس لیے قربانی کے جانوروں کی دیکھ بھال احتیاط کے ساتھ کی جائے۔

قومی ادارہ صحت کی ایڈوائزری میں کہا گیا گرمی میں ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، جلد یا لباس پر کانگو کی چیچڑی موجود ہو تو محفوظ طریقے سے ہٹائیں۔ عیدکے دنوں میں ایسے مقامات پرنہ جائیں جہاں چیچڑی موجود ہوں۔ احتیاط کی راہ اپنائیں۔ خود بھی بچیں اوردوسروں کوبھی بچائیں۔

ایڈوائزری کے مطابق تیز گرمی میں خود کو سورج کی شعاعوں سے بچائیں۔ ڈی ہائیڈریشن سے بچ کر ہی ہیٹ اسٹروک کو روکا جاسکتا ہے۔ عوام کو ٹائیفائیڈ بخار سے متعلق بھی احتیاط کا مشورہ دیا گیا۔

صحت

Congo

Eid Ul Adha 2024