وزیراعلی پنجاب کا ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کا حکم، جون کی ڈیڈ لائن مقرر
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے جون کی ڈیڈ لائن مقررکردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایئر ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دور دراز علاقوں سے مریض شفٹ کرنےکے لیے ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہوگی۔
اس موقع پر مریم نواز نے طلبہ کے لیے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی۔
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی کےطلبہ و طالبات کو ہارٹ اٹیک کی فرسٹ ایڈ ٹریننگ دی جائے گی۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایئر ایمبولینس سروس کے لیے موک ایکسرسائز کا مرحلہ مکمل ہوگیا، ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ڈاکٹر اور اسٹاف کی ٹریننگ جاری ہے۔
اجلاس میں سیکریٹری ایمرجنسی سروسز رضوان نصیر نے ایئر ایمبولینس سروس اور سی پی آر ٹریننگ پر بریفنگ دی۔
نواز شریف آئی ٹی سٹی 10 سال کیلئے ٹیکس فری کررہے ہیں، مریم نواز
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے الٹرنیٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی 10 سال کے لیے ٹیکس فری کررہے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے الٹرنیٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پنجاب میں ڈیولپمنٹ اورعوام کی فلاح و بہبود کے لیے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر کام تیزی سے جاری ہے، اسکولوں کی کارکردگی کے لحاظ سے کیٹگری بنارہے ہیں، ٹیچر ٹریننگ اور انرولمنٹ پراجیکٹ لارہے ہیں جبکہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کریں گے۔
خیبرپختونخوا بھی پنجاب کے نقش قدم پر، ایئر ایمبولینس شروع کرنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی بہت بڑی آبادیوں کے لیے سیوریج سسٹم لانا بہت بڑا چیلنج ہے، بیشتر شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور لینڈ فل سائٹ موجود نہیں ہے، شہروں اور دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج اور ڈرینج کا پائیدار نظام وضح کیا جارہا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ فلٹریشن پلانٹ سے متعلق امور کو ایک ہی محکمے کے سپرد کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لو کاسٹ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت عام آدمی کواپنی چھت میسر ہوگی، شرمپ فارمنگ پرکام جاری ہے اور کسانوں کے لئے جامع کسان کارڈ لارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف آئی ٹی سٹی 10 سال کے لئے ٹیکس فری کررہے ہیں، جب کہ دنیا کے پہلے ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن سے پانچ ہزار شکایات یا ازالہ کرچکے ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے الٹرنیٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے کہا کہ پنجاب کو ترقی کے سفر میں بھرپور سپورٹ کررہے ہیں، پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، ترقی اور خوشحالی کے سفر میں پنجاب کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں، جب کہ پنجاب میں سیکورٹی اور دیگر انتظامات دیکھ کو خوشی ہوئی۔
Comments are closed on this story.