Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنویں میں گری گائے کوبچاتے ہوئے 3 افراد اسی میں گر کر جاں بحق

ریسکیو حکام لاشیں کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کردیں
اپ ڈیٹ 23 مئ 2024 04:28pm

سکھرمیں گائے کو بچاتے ہوئے 3 افراد کنویں میں گر کر جان کی بازی ہار گئے۔

افسوسناک واقعہ تھانہ دُبرکی حدود حسن گوٹھ میں پیش آیا، جہاں گائے کو بچاتے ہوئے 22 سالہ عبداللطيف،13 سالہ عبدالجبار اور32 سالہ شہزادو کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تینوں افراد کنویں میں میں گری گائے کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ گائے نے رسی کو جھٹکا دیا تو تینوں کنویں میں جا گرے۔ تنیوں لاشیں کنویں سے نکال کر تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کردی۔

پاکستان

death

sindh