Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

لائسنس منسوخی، 92 پاکستانی نرسز ڈی پورٹ، 2 ملزمان گرفتار

ساہو مین پاور اوورسیز ایمپلائمنٹ کمپنی نے پاکستان سے 92 خواتین کی جعلی دستاویزات بنا کر کروڑوں روپے وصول اور سعودیہ بھجوایا تھا
شائع 22 مئ 2024 06:41pm

سعودی عرب سے 92 پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،ایف آئی اے نے فراڈ میں ملوث 2ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے 8 کروڑ کا فراڈ کر کے 92 پاکستانی نرسز کو سعودیہ عرب بھیجوایا تھا ۔ رپورٹس کے مطابق بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے ایف آئی اے سے پاکستانی نرسوں کی جعلی دستاویزات اور غیر قانونی طور پر سعودی عرب بھیجنے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ساہو مین پاور اوورسیز ایمپلائمنٹ کمپنی نے پاکستان سے 92 خواتین کی جعلی دستاویزات بنا کر کروڑوں روپے وصول کیے اور انہیں دوسری کمپنی کے کوٹے پر سعودی عرب بھیج دیا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے 108 نرسیں بھجوانے کا کنٹریکٹ حاصل کیا،خرچہ سعودی کمپنی نے ادا کیا مگرملزمان نے ہر نرس سے 4لاکھ وصول کئے۔

سعودی سسٹم میں اندراج کے دوران بھی ہیرا پھیری کی گئی ،ایک ہی بارکوڈ پر 92 نرسز کو بھجوایا گیا۔سعودی حکومت نے جعل سازی پر تمام نرسوں کو بلیک لسٹ کرکے وطن واپس بھجوایا،حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران معاملہ وزیراعظم شہبازشریف کے بھی علم میں لایا گیا۔

ایف آئی اے کے ذریعے معاملے کی تحقیقات کرانے سمیت متعلقہ ادارے کا لائنسنس منسوخ کرتے ہوئے اس کے مالکان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے ہیں۔ .

واضح رہے کہ وزارت اوورسیز کے ادارے بیورو آف امیگریشن سے لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر ساہو مین پاور نے گذشتہ سال سعودی عرب کی ڈیمانڈ پر 92 نرسوں کو وہاں بھجوایا۔ لیکن اس عمل کے دوران انھوں نے نرسوں کی جعلی دستاویزات سسٹم میں اپ لوڈ کر دیں۔

تقریباً ایک سال کام کرنے کے بعد متعلقہ ادارے کو اس جعل سازی کا علم ہوا جس کے بعد انھوں نے 92 نرسوں کو ڈی پورٹ کرتے ہوئے معاملہ پاکستانی سفارت خانے کو بھجوا دیا۔

خیال رہے کہ ساہو مین پاور نے سال 2023 میں 243 جب کہ رواں سال کے چار ماہ میں 64 افراد کو بیرون ملک بھجوایا تھا۔

Saudia Arabia

پاکستان

nurse

TO BE DEPORTED TO PAKISTAN