Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کی مشکلات برقرار، پرواز منسوخ

200 سے زائد طلبہ منس ایئر پورٹ پر پھنس گئے، حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
اپ ڈیٹ 22 مئ 2024 04:45pm

کرغیزستان میں پھنسے طلبہ کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔ ہاسٹلز سے نکلنے کے بعد طلبہ ایئر پورٹ پر پھنس گئے۔ بشکیک سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ 6575 منسوخ کردی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسپیشل فلائٹ آپریشن وزراتِ خارجہ کی ہدایات اور منظوری سے مشروط ہے۔

کرغیزستان میں موجود طلبہ نے بتایا کہ وہ مناس ایئر پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ اب نہ وہ پاکستان آسکتے ہیں نہ واپس اپنے ہاسٹلوں میں جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

طلبہ کو سیکیورٹی نہ دے سکے، کرغیز حکومت کا اعتراف

کرغزستان کے ذرائع ابلاغ میں پاکستانی طلبہ پر تشدد کے بجائے غیرملکیوں کیخلاف ’مظاہرے‘ کا ذکر

مناس سے 125 طلبہ کو لے کر پرواز کو آج گیارہ بجے اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کرنا تھا۔ فلائٹ اب تک روانہ نہیں کی جاسکی ہے۔

آج پاکستان کے لیے پی آئی اے کے ایک پرواز کے علاوہ کسی پرواز کو اجازت نہیں مل سکی۔ طلبہ نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتِ حال کا فوری نوٹس لیا جائے۔ متعلقہ حکام ہمارے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔

دوسری طرف سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وضاحت کی ہے کہ کسی بھی صورتِ حال میں خصوصی پروازیں وزارتِ خارجہ کی ہدایت پر اور اُس کی منظوری کے تحت ہوتی ہیں۔

PAK STUDENTS STRANDED

MANAS AIRPORT

FLIGHT CANCELLED