Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پتوکی کی باہمت خاتون

بدرجمال نے غریب مستحق بچیوں کو ہنر مند بنانے کے لیے فری سلائی سنٹر کھول رکھا ہے
شائع 22 مئ 2024 02:08pm
Important request of the polio affected double MA woman to the Chief Minister of Punjab - Aaj News

پولیو سے معذور ہونے والی پتوکی کی رہائشی بدر جمال نے ڈبل ایم اے تو کرلیا مگر نوکری ناملنے کی وجہ اہل خانہ پریشان ہیں۔

ہلہ روڈ پتوکی کی رہائشی بدر جمال جو کہ 7 ماہ کی عمر میں پولیو کے مرض میں مبتلا ہو کر معذور ہوگئی لیکن اس باہمت بیٹی نے ہمت نا ہاری اور ڈبل ماسٹرز کیا۔

بدرجمال نے غریب مستحق بچیوں کو ہنر مند بنانے کے لیے فری سلائی سنٹر کھول رکھا ہے، جبکہ بدر جمال کا والد پتوکی میں چوکیداری کرتا ہے مگر اس نے مشکلات کے باوجود اپنی بیٹی کو تعلیم دلوائی۔

غریب فیملی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان سے اپیل کی ہے کہ معذور کوٹہ میں اسے نوکری دلوائی جائے تاکہ اسکی گھریلو مشکلات دور ہوسکیں۔

punjab

Women

CM Punjab Maryam Nawaz

Empowerment