گھریلو، کمرشل اور صنعت کیلیے گیس نرخوں میں اضافے کی تیاریاں
ڈومیسٹک، فرٹیلائزر، سی این جی، سیمنٹ سیکٹرکیلئے گیس نرخوں میں اضافےکی تیاریاں کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ اورنان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بل 100 سے 400 روپے تک بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ آئی ایم ایف سے شئیرپلان میں کمرشل روٹی تندورکیلئے گیس نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
آئی ایم ایف مشن سے معاشی ٹیم کے گیس سیکٹر کیلئے ٹیرف، گردشی قرضہ، ریفارمز پر مذاکرات ہوئے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کوگیس سیکٹرکا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے 3 پلان آئی ایم ایف سے شئیر کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن کو فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے بھی گیس نرخوں میں اضافے کی تجاویز دی گئی، مشن کو گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ڈیویڈنڈ اسکیم پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ریکوریوں، اصلاحات اورٹیرف سے متعلق ڈیٹا آئی ایم ایف کو بروقت شئیر کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
Comments are closed on this story.