Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 28 مئی کے بجائے یکم جون سے شروع ہوں گے

انٹر کے امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا،اعلیٰ ثانوی بورڈ
اپ ڈیٹ 22 مئ 2024 03:35pm

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 28مئی کے بجائے یکم جون سے شروع ہوں گے۔

اعلیٰ ثانوی بورڈ کے مطابق گرم موسم کی وجہ سے میٹرک کے امتحانات ملتوی ہوگئے تھے، ملتوی شدہ پرچے اب 28 مئی سے ہوں گے۔

اعلیٰ ثانوی بورڈ کے مطابق یکساں امتحانی مراکزمیں بیک وقت میٹرک اورانٹرکےامتحانات ممکن نہیں۔ انٹر کے امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

اس سے قبل چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ نسیم میمن نے واضح کیا تھا کہ 28 مئی سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں ہے جبکہ کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات یکم جون سے ہوں گے۔

خیال رہے کہ شدید گرمی کے سبب میٹرک کے امتحانات ملتوی کیے گئے تھے۔ چیئرمین انٹربورڈ کا کہنا ہے کہ انٹر کے امتحانات 28 مئی سے شروع نہیں ہوسکتے، یکم جون سے شروع کیے جائیں گے

پاکستان

karachi

sindh

matric exams

Intermediate exams postponed