افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کےواقعات میں اضافہ، ایک ماہ میں 29 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان سمبازاعلاقےمیں 21اپریل سےآپریشنز جاری ہیں، آئی ایس پی آر
افغان سرزمین سےپاکستان میں دہشت گردی کےواقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد پاک افغان بارڈرسے داخلے کی کوشش کرتے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے ایک ماہ میں 29 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردسیکیورٹی فورسزاورمعصوم شہریوں کونشانہ بناتے ہیں، پاک افغان بارڈراورملحقہ علاقوں میں آپریشن کیے جارہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان سمبازاعلاقےمیں 21اپریل سےآپریشنز جاری ہیں, آپریشن کےدوران 14مئی کوخفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا، میجربابراسی آپریشن کےدوران شہید ہوئے۔
ISPR
پاکستان
Pak Afghan border
Pakistan Afghanistan Tension
مقبول ترین
Comments are closed on this story.