Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چلڈرن اسپتال لاہور: ڈاکٹرز اور عملے کا بچے کی موت کے بعد ورثا پر تشدد، ویڈیو وائرل

لڑائی کی شروعات ڈاکٹرز اور عملے کی جانب سے کی گئی، ویڈیو سے حقیقت عیاں ہوگئی
اپ ڈیٹ 22 مئ 2024 10:56am
فوٹو۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔ اسکرین گریب

لاہور کے چلڈرن اسپتال میں گزشتہ روز 9 سالہ ابوبکر کی موت کے بعد ہونے والی لڑائی کے بعد ڈاکٹرز اور عملے نے ورثاء پر بہیمانہ تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

آج نیوز نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑائی کی شروعات ڈاکٹرز اور عملے کی جانب سے کی گئی۔

بچے کے اہلخانہ نے عملے سے علاج معالجے پر شکایت کی ، جب کہ ڈاکٹرز اور عملے نے 1 بجکر 39 منٹ پر لواحقین کو بحث کے دوران تھپڑمارا۔ لڑائی کے دوران ورثاء پر مکوں اور لاتوں سے تشدد کیا گیا۔

یاد رہے کہ واقعے کے بعد ڈاکٹرز نے بچے کے اہلخانہ میں سے دو افراد کو گرفتار کروا دیا تھا، جب کہ گزشتہ روز ہی واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا تھا۔

واضح رہے کہ اسپتال میں ورثا اور عملے کی لڑائی کے دوران دو ڈاکٹروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد پولیس نے بچے کے والد اور بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

صحت

lahore

hospital

CM Punjab Maryam Nawaz