اسلام آباد موٹر وے پر ڈکیتی، ڈاکو 3 لاکھ 17 ہزار روپے، 3 موبائل فون چھین کر فرار
خراب گاڑی میں موجودافراد سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 3 لاکھ 17 ہزارروپے، 3 موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ دھمیال میں پٹرولنگ آفیسر موٹروے پولیس طارق اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
موٹر وے اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب ڈکیتی کی واردات سامنے آئی، ڈاکو خراب گاڑی میں موجودافراد سے اسلحہ کی نوک پر 3 لاکھ 17 ہزارروپے، 3 موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
گجرانوالہ میں 50 لاکھ کی ڈکیتی کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا
واقعہ کا مقدمہ تھانہ دھمیال میں پٹرولنگ افیسر موٹروے پولیس طارق اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
متن مقدمہ کے مطابق شہری تیمور سلطان اپنےدو ساتھیوں کے ہمراہ لاہور جارہا تھا کہ گاڑی خراب ہوگئی،ایک سائیڈ پر کھڑے تھے کہ دو ڈاکو آئے، ڈاکووں نے اسلحہ کی نوک پر گاڑی میں سوار تین افراد سے نقدی،موبائل فون چھین لئے۔
گجرانوالہ میں 50 لاکھ کی ڈکیتی کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا
متاثرہ شہری نے بتایا کہ ڈاکووں نے اچانک دوافراد آئے اور اسلحہ کی نوک پر تینوں افراد سے 3 عددم موبائل فونز اور تین لاکھ 17 ہزار روپے لوٹ کر لے گئے،جبکہ متن مقدمہ میں کہا گیا ڈاکووں نے گاڑی کی رجسٹریشن بک،سوار افراد کے شناختی کارڈ، 4 اے ٹی ایم کارڈز بھی چھین لئے، ڈاکووں نے متاثرہ افراد کو لاہور جانے کی بجائے ٹھلیاں ٹول پلازہ بجھوا دیا تھا۔
Comments are closed on this story.