Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کرغزستان سے پاکستان واپس آںے والوں کی تعداد 2 ہزار کے قریب پہنچ گئی

بشکیک سے طلبہ کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے
اپ ڈیٹ 22 مئ 2024 06:08am

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے آج 695 طلباء پاکستان پہنچے جبکہ مجموعی طور پر وطن واپس پہنچنے والے طلباء کی تعداد ایک ہزار 877 ہوگئی۔

آج لاہور میں 2 پروازوں کے ذریعے 348 طلباء و طالبات وطن واپس پہنچے اور اب تک 7 پروازوں کے ذریعے ایک ہزار 067 طلباء و طالبات لاہور پہنچے ہیں۔

اسی طرح آج 2 پروازوں کے ذریعے تقریبا 347 طلباء بشکیک سے اسلام آباد پہنچے اور مجموعی طور پر 5 پروازوں کے ذریعے اسلام آباد پہنچنے والے طلباء کی تعداد 810 ہے۔

بشکیک سے مزید 2 پروازوں کے ذریعے 347 طلباء اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد ائیر پورٹ پر کرغزستان سے مزید طلبہ کی واپسی جاری ہے، آج صبح پرواز اے این کے 4575 کے ذریعے 180 طلبہ اسلام آباد پہنچے، پرواز الصبح 5 بج کر 26 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ ہوئی۔

کرغزستان سے طلبہ کی واپسی کا سلسلہ جاری، دو پروازوں سے مزید 347 پاکستان پہنچ گئے

قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز بھی طلبہ کو لے کر صبح اسلام آباد پہنچ گئی، پرواز پی کے 6252 سات بج کر چھپن منٹ پر اسلام آباد پہنچی، جس کے زریعے 167 طالب علم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے۔

آج دونوں پروازوں پر تقریبا 347 طلبہ بشکیک سے اسلام آباد پہنچے، اب تک مجموعمی طور پر 5 پروازوں پر اسلام آباد پہنچنے والے طلبہ کی تعداد 810 ہو چکی ہے۔

بشکیک سے مزید 2 پروازوں کے ذریعے 348 طلباء و طالبات وطن واپس پہنچ گئے

بشکیک سے آنے والی مزید 2 پروازوں کے ذریعے 348 طلباء و طالبات وطن واپس پہنچ گئے، اب تک 7 پروازوں کے زریعے مجموعی طور پر 1067 طلبا و طالبات لاہور پہنچے ہیں۔

کرغزستان کے شہر بشکیک سے طلبہ کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، آج دوپہر ساڑھے 12 بجے ایرونومیڈ ائیرلائن کے ذریعے 179 اور جبکہ شام ساڑھے 6 بجے پی آئی اے کی پرواز کے زریعے 169 طلباء و طالبات لاہور پہنچے ہیں۔

ایئر پورٹ پر اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے عملے نے طلبہ کا اسٹیٹ گیسٹ لاونج میں استقبال کیا۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اب تک 7 پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 1067 طلباء و طالبات وطن واپس پہنچے ہیں، آج نجی ائیر لائن کی مزید ایک پرواز کے زریعے پاکستان طلبہ کو وطن واپس لایا جائے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت اور سول ایویشن طلبا کے معاملات پر آمنے سامنے

خیبرپختونخوا حکومت کی کرغزستان میں پھنسے طلباء کی واپسی کے متعلق کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی،سول ایوی ایشن حکام کا موقف سامنے آگیا۔

سول ایوی ایشن کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت سیاسی بیان بازی کو افسوسناک امر قرار دیدیاکہا کے پی حکومت کی بیان بازی والدین کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے، کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کو وطن واپس آپریشن وفاقی حکومت کی نگرانی میں جاری ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جاری کردہ بیان کی تردید کردی۔ صوبائی حکومت کہتے ہیں گزشتہ روز تحریری طور پر وفاقی حکومت کو درخواست دی تھی۔ پرواز کے تفصیلات بھی شئیر کردئیے تھے

اسلام آباد

Pakistani Students

islamabad airport

Kyrgyzstan

Kyrgyzstan Clash

Kyrgyzstan Pakistani Student