Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

پیسے نہ لانے پر سسرالیوں کا تشدد ، 20سالہ لڑکی جاں بحق

مقامی پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے، لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی
شائع 21 مئ 2024 05:03pm

لاہور میں پیسے نہ لانے پر سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 20 سالہ ماریہ جا ن کی بازی ہار گئی ۔ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزمان خاوند اللہ دتہ، سرور اور رشیداں بی بی کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

لاہور میں ہیئر کے علاقے میں20 سالہ ماریہ نامی لڑکی مبینہ طور پر سسرالیوں کے تشدد کا نشانہ بننتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماریہ کا شوہر اسے میکے سے بار بار پیسے لانے کا کہتا ہے۔ جس پر ماریہ نے انکار کیا تو اس کے شوہر اور سسرالیوں نے مبینہ تشدد کے بعد اس کا گلا دبا کر قتل کردیا۔

مقامی پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی۔

ایس پی کینٹ کہتے ہیں مقتولہ کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزمان خاوند اللہ دتہ، سرور اور رشیداں بی بی کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی، ڈی آئی جی آپریشن کہتے ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

lahore

lahore police

BRUTAL KILLING

ONE KILLED