Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

’کوٹ پھینکنے‘ پر کمرہ عدالت میں وکلا اور سماعت پر آئے ملزمان میں ہاتھا پائی

وکلا اور ملزمان کے جھگڑے کے دوران دو ملزمان کچری سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
شائع 21 مئ 2024 02:49pm

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں وکلا کے کوٹ کو کرسی سے اٹھا کر اور جگہ پھینکے پر وکلا اور ملزمان کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوگیا۔

وکلا نے ملزمان سے پوچھا کہ یہ کوٹ کس نے پھینکے ہیں؟ ملزمان نے جواب دیا کہ یہ جگہ بیٹھنے کے لیے ہے کوٹ رکھنے کے لیے نہیں۔ جس پر وکیل نے کہا کہ یہ جگہ ملزمان کے بیٹھنے کے لیے بھی نہیں ہے۔

اس دوران ملزمان نے مشتعل ہو کر وکلا کو مارا جس سے ایک وکیل کو سر پر چوٹ آئی۔ بعدازاں ملزمان بھاگ کر شہزاد خان کی کورٹ میں چھپ گئے تاہم وکلا نے ڈھونڈ کر ملزمان کو مارا پیٹا۔

اسی ثنا میں دو ملزمان کچہری سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزمان کو وکلا سے چھوڑ وا کر کورٹ روم میں بند کردیا۔

پاکستان

punjab

ADVOCATE BEATEN