Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرغزستان سے طلبہ کی واپسی کا سلسلہ جاری، دو پروازوں سے مزید 347 پاکستان پہنچ گئے

مجموعمی طورپر 5 پروازوں پراسلام آباد پہنچنے والے طلبہ کی تعداد 810 ہوچکی ہے
اپ ڈیٹ 21 مئ 2024 01:04pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کرغزستان سے پاکستانی طلبا کی واپسی کا سلسلہ جاری جاری ہے، اسلام آباد میں مزید دو پروازوں سے 347 طلبا پہنچ گئے۔ لاہور میں بھی ایک پرواز آج پہنچی گئی، اب تک 8 پروازوں سے 14سوسے زائد طلبہ وطن پہنچ چکے ہیں۔

بشکیک سے مزید دوخصوصی پروازیں اسلام آباد پہنچ گئیں جس کے ذریعے کرغزستان میں پھنسے مزید 347 طلبہ کوپہنچایا گیا، ائیرپورٹ پہنچنے پر حکام اوررشتہ داروں نے استقبال کیا۔

کرغزستان میں ہنگامی آرائی کے بعد سے ابتک 8 پروازیں کے ذریعے طلبہ کووطن پہنچایا جاچکا ہے ، خصوصی پروازوں میں 5 اسلام آباد اورتین لاہورائرپورٹ پرپہنچیں۔

اسلام آباد پہنچنے والی پانچ پروازوں سے 9 سوکے قریب طلبہ پہنچے دوسری جانب لاہورمیں تین پروازوں کے ذریعے ابتک 540 طلبہ کو لایا گیا ہے۔

Pakistani Students

Kyrgyzstan Clash

Kyrgyzstan Pakistani Student