Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین کو حادثہ، وجہ کیا بنی

حادثے میں ٹرین کے مسافر محفوظ رہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
شائع 20 مئ 2024 10:02pm

لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی، جبکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس ٹرین جو کہ لاہور سے کراچی جارہی تھی کہ چھانگا مانگا کے قریب حادثہ پیش آگیا۔

ریلوے ٹریک پر بنائی گئی غیر قانونی گزر گاہ پر ٹریکٹر ٹرالی ٹرین کی زد میں آ گئی، جس کے باعث ٹریکٹر ٹرالی مکمل تباہ ہوگیا۔

کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس کو حادثہ

ترجمان ریلوے کے مطابق حادثے میں ریلوے انجن کو معمولی نقصان پہنچا تاہم حادثے میں ٹرین کے مسافر محفوظ رہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ ٹریک کلئیر ہوتے ہی ٹرین جلد منزل مقصود کی جانب روانہ کر دی جائے گئی۔

Pakistan Railways

karachi

lahore

Pakistan Railway

Train Accident

pak business express train