Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد کے 3 حلقوں میں مبینہ دھاندلی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری حکم جاری کیا
شائع 20 مئ 2024 09:35pm

اسلام آباد کے 3 حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری حکم جاری کیا۔

الیکشن ٹربیونل کے مطابق 28 مئی کو علی بخاری، 29 مئی کو شعیب شاہین اور 30 مئی کو عامر مغل کی درخواست پر سماعت ہوگی۔

انجم عقیل خان، طارق فضل چوہدری اور راجہ خرم نواز کو جواب جمع کرانے کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کردیے گئے۔

اسلام آباد کے 3 حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط

الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ 2 مئی کے نوٹسز کب بھیجے اور کب دوسرے فریق کو موصول ہوئے، رجسٹرار آفس رپورٹ دے، 2 مئی کے حکم کے مطابق ایک ہفتے میں اوریجنل فارم 45 ، 46 ، 47 بیان حلفی کے ساتھ جمع کرائیں۔

الیکشن ٹربیونل نے مزید کہا کہ فریقین کے تحریری بیانات اور پیراوائز کمنٹس ایک ہفتے میں جمع کرائیں، اخبارات پر اشتہار جاری کرائیں، پٹشنرز کے خرچے پر یہ اشتہارجاری ہوں گے جواب نہ آنے پر یکطرفہ کارروائی ہوگی۔

اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن ٹربیونل کے مطابق الیکشن کمیشن پریذائیڈنگ افسران سے دیے جانے والے الیکشن مینجمنٹ سسٹم رزلٹس بھی جمع کرائیں، ریٹرنگ افسران اگر آئندہ سماعت پر نہ آئے تو وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے۔

Islamabad High Court

Constituencies

Election 2024

Election Rigging

3 constituencies of Islamabad

islamabad constituencies