Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیر اعظم نے پیکا ایکٹ میں ترامیم پر سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

ممبر کا انتخاب کمیٹی ممبران کی مشاورت سے عمل میں لایا جائے گا
شائع 20 مئ 2024 09:11pm

وزیراعظم شہباز شریف نےالیکٹرانک کرائم کی روک تھام سے متعلق ایکٹ میں ترمیم کے لیے کمیٹی کی منظوری دے دی۔

الیکٹرانک کرائم کی روک تھام سے متعلق کمیٹی ایکٹ میں ترمیم کے لیے سیاسی اتفاق رائے سے تجاویز تیار کرکے 15روز میں اپنی تجاویز وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے کمیٹی کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، 9 رکنی کمیٹی رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں تجاویز تیار کرے گی۔

کمیٹی میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، خالد مقبول صدیقی،وزیر مملکت شزہ فاطمہ، رکن اسمبلی نوابزادہ خالد مکسی ، سینٹر شیری رحمان ،اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان شامل ہیں،جبکہ 9 ممبر کا انتخاب کمیٹی ممبران کی مشاورت سے عمل میں لایا جائے گا۔

PMLN

Crime

PM Shehbaz Sharif

electronic crime