Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آصف زرداری کی غیر موجودگی میں کون صدر ہوگا؟

سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردیا
اپ ڈیٹ 20 مئ 2024 07:56pm

صدر مملکت آصف علی زرداری کے بیرون ملک دورے کے باعث چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ کابینہ سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردیا۔

آئین کی رو سے صدر کی چھٹی، بیرون ملک دورے یا دیگر ناگزیر وجوہات کی بناء پر چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیتے ہیں۔

آصف زرداری نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم، اہم سامان ایوان صدر منتقل

یوسف رضا گیلانی چیئرمین، سیدال خان ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب، حلف اٹھالیا، نوٹیفکیشن جاری

چیئرمین سینیٹ کی بحیثیت قائم مقام صدر ذمہ داریاں انجام دینے تک ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان قائم مقام چیئرمین سینیٹ ہوں گے، جس کا کابینہ سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات بھی کی اور انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

chairman senate

Yousuf Raza Gilani

President Asif Ali Zardari