Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

والدین کا نومولود کو سخت دھوپ میں رکھنا مہنگا پڑ گیا، بچی جاں بحق

واقعے کے بعد اسپتال سے ڈاکٹر فرار
شائع 20 مئ 2024 02:38pm
تصویر بذریعہ: انڈیا ٹوڈے
تصویر بذریعہ: انڈیا ٹوڈے

والدین بچوں کی خاطر ہر مشکل برداشت کر لیتے ہیں، جبکہ ان کی صحت کی خاطر بھی ہر قدم اٹھانے کو تیار رہتے ہیں، تاہم بھارت میں والدین کی حد سے زائد دیکھ بھال نے نومولود کی جان لے لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 5 دن کی نومولود بچی دھوپ کے باعث جاں بحق ہو گئی ہے، نومولود بچی کو والدین دھوپ میں چھوڑ آئے تھے۔

ذرائع کے مطابق اتر پردیش کے منی پوری میں ڈاکٹرز کی مبینہ ہدایت پر والدین نے اپنی نومولود بچی کو 30 منٹ تک کڑکتی دھوپ میں رکھ کر چھوڑ دیا۔

سخت دھوپ اور شدید گرمی نومولود بچی برداشت نہ کر سکی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

منی پوری کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آر سی گپتا کے مطابق واقعہ رادھا رمن روڈ پر واقع سری سائی اسپتال میں پیش آیا ہے۔

منی پوری کے گاؤں بھگائی کی رہائشی ریتا دیوی نے سی سیکشن کے ذریعے بیٹی کو جنم دیا تھا۔

تاہم بدھ کے روز نومولود کی صحت کے مسائل کے باعث ڈاکٹر نے مبینہ طور پر والدین کو نومولود کو آدھے گھنٹے کے لیے دھوپ میں رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

فیملی کی جانب سے الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے مشورہ دیا تھا کہ اسپتال کی چھت پر نومولود بچے کو رکھیں، تاہم جب نومولود کو آدھے گھنٹے بعد والدین واپس نیچے لائے، تو وہ مردہ حالت میں تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر ہدایت دینے والا ڈاکٹر اسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، جبکہ فیملی کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں اسپتال انتظامیہ کے خلاف درخواست دے دی ہے۔

india

hospital

Newborn Baby

Died