Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ایوانِ صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، پرتشدد صورتحال پر اظہار تشویش

ایوانِ صدر کا بشکیک میں پاکستانی طلباء کی حفاظت کیلئے اقدامات لینے کی ضرورت پر زور
شائع 19 مئ 2024 07:45pm

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ کرکے پر تشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایوانِ صدر نے بشکیک میں پاکستانی طلباء کی حفاظت کے لیے اقدامات لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایوان صدر کے مطابق کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو تعلیم کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے، طلباء کی حفاظت اور تعلیم جاری رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

کرغزستان میں پھنسے طلبہ کیلیے بڑا اقدام، جو طلبہ واپس آنا چاہیں حکومتی خرچ پر واپسی یقینی بنائیں گے، وزیراعظ

پاکستانی سفیر نے کہا کہ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کی سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، ‎پاکستانی طلباء کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات لے رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ كرغزستا حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، ‎کرغزستان حکومت اور جامعات پاکستان واپس جانے والے طلباء کے لیے آن لائن کلاسز کا اہتمام کرے گی۔

واضح رہے کہ 18 مئی کو کرغزستان میں طلبہ کے ہاسٹل پر مقامی انتہا پسند عناصر نے حملہ کیا تھا جس میں متعدد طالبعلم زخمی ہو گئے تھے اور ان حملوں کے بعد پاکستانی طالبعلم بشکیک میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے بشکیک میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے سے بتایا کہ بشکیک میں مقامی افراد نے مقیم غیر ملکی طلبہ بشمول پاکستانیوں پرحملہ کر دیا، جن کا چند روز قبل مصری شہریوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

بشکیک سے پاکستان پہنچنے والے طلبا نے حقیقت بتادی

بشکیک میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے متعدد ہاسٹلز اور پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی طلبہ کی نجی رہائش گاہوں پر حملے کیے گئے۔

کرغزستان واقعہ افسوسناک قرار، آج مزید 540 طالبعلم وطن پہنچیں گے، وزیر خارجہ کا آزاد تحقیقات کیلئے وفد بشکیک بھیجنے کا اعلان

گزشتہ رات کرغزستان میں حملوں کے بعد پاکستانی طالب علموں کی روانگی شروع ہوئی تھی، رات 12 بجے کے بعد پہلی پرواز 140 پاکستانی طلبا سمیت 180 مسافروں کو لے کر لاہور پہنچی تھی۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

President House

Kyrgyzstan

President Asif Ali Zardari

Kyrgyzstan Clash

Kyrgyzstan Pakistani Student