Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہیٹ ویوز کے پیش نظر انٹر میڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیے گئے

یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اپ ڈیٹ 19 مئ 2024 07:25pm

کراچی میں گرمی سے بے حال طالب علموں پر سندھ حکومت کو رحم آگیا، ہیٹ ویوز کے پیش نظر سندھ بھر میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ محمد علی ملکانی کی سفارش پر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول تبدیل کرنے کی تجویز

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق انٹر کے امتحانات 22 مئی کے بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں درجہ حرارت سے کہیں زیادہ گرمی محسوس کی جائے گی۔

اسلام آباد : موسم گرما کی تعطیلات سے قبل اسکولوں کے اوقات تبدیل

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کی ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہیں ہیں۔

Murad Ali Shah

karachi

Heat Wave

Heatwave

Syed Murad Ali Shah

intermediate exams

KARACHI HOT WEATHER

CM Sindh Murad Ali Shah

Intermediate exams postponed