Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

گندم کی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں لگائی، محکمہ خوراک پنجاب

محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی ترسیل کے بارے میں پالیسی بیان جاری کردیا
شائع 19 مئ 2024 04:39pm

ترجمان محکمہ خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں لگائی، گندم خریداری پالیسی 2024 کے مطابق گندم کی نقل و حمل کی مکمل اجازت ہے۔

محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی ترسیل کے بارے میں پالیسی بیان جاری کردیا۔

ترجمان محکمہ خوراک کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں لگائی، پالیسی کے مطابق گندم کی بین الصوبائی اور بین الاضلاعی نقل وحمل کی مکمل اجازت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب نے گندم ترسیل پر پابندی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

پنجاب کے کسانوں کیلیے 4 ماہ میں 400 ارب روپے کے پیکج کا فیصلہ

اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب سے خیبر پختون خوا گندم کی ترسیل پر پابندی عائد کرنے کی خبر سامنے آئی تھی۔

سیکریٹری فوڈ کی جانب سے پنجاب اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اہل افسران کو ذمے داری سونپنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

محکمۂ داخلہ پنجاب نے ڈائریکٹر فوڈ کے نام کے احکامات جاری کیے تھے۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ تمام اضلاع میں 5 روز کے اندر چیک پوسٹوں کو فعال کیا جائے، تمام چیک پوسٹوں پر نیا اور ایماندار عملہ تعینات ہو گا۔

گندم خریداری بحران : باردانہ کسانوں کے بجائے مڈل مین کو فروخت کیے جانے کا انکشاف

گندم اسکینڈل تحقیقات 90 فیصد مکمل، دستیاب ریکارڈ اور ثبوت رپورٹ کا حصہ ہونگے

یہ بھی کہا گیا تھا کہ چیک پوسٹیں فعال کرنے کا مقصد اسمگلنگ کی روک تھام ہے، گندم اب بغیر پرمٹ کے صوبے سے باہر نہیں جائے گی۔

wheat price

lahore

Wheat

low price wheat

Punjab Food Department

Purchase of wheat

Wheat Purchase Committee

Wheat Export

Wheat Crisis

Wheat Import

Wheat Scandal