Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حج پر جانے والا شہری ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل، بیٹا زخمی

شہری بیٹے کو بچاتے ہوئے ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بنا
شائع 18 مئ 2024 11:54pm

لاہور میں اقبال ٹاؤن کی حدود میں ڈکیتی کی وارادت کا افسوس ناک واقعہ سامنے آگیا، کل حج پر جانے والا شہری ٖڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔

اقبال ٹاؤن نجف کالونی کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر باپ قتل جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا ۔ بیٹا شعیب بینک سے پیسے نکلوا کر گھر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے پیچھا کیا۔

پولیس کے مطابق گھر کے دروازے پر ڈاکوؤں نے شعیب پر اندھا دھند فائرنگ کر دی بیٹے کو بچانے باپ باہر آیا تو ڈاکوؤں نے اس کے سینے پر گولی ماردی۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والا شہری کل اہلیہ کے ہمراہ حج پر جا رہا تھا۔

lahore

Robbery

lahore police

Dacoits