Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری اسکول میں ’ٹک ٹاکر‘ استاد کا 6 طلبا پر تشدد ، ہاتھ توڑ دیئے

پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا
اپ ڈیٹ 18 مئ 2024 10:29pm

پشاور میں ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر آپے سے باہر ہو گیا، 6 طلبا پر بہیمانہ تشدد کر کے ہاتھ توڑ ڈالے۔

افسوسف ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم سیف اللہ نےٹک ٹاک خراب کرنےپر6طلبا پر تشدد کیا ۔اسکول ٹیچر نے طلبا کوڈنڈیں مارے اور ہاتھ توڑ ڈالا۔

پولیس کے مطابق ٹیچر ویڈیو بنارہا تھا کہ طلباء نےآپس میں باتیں شروع کردیں، طلباء کی باتوں سے ویڈیومیں خلل پڑنے سے استاد بپھر گیا اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ٹیچر کے تشدد سے طلبا شدید زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسکول ٹیچر سیف اللہ کا تبادلہ کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل کردی۔

محکمہ تعلیم کے حکام نے کمیٹی کو تین دن میں واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

peshawar

Student

teachers

Torture