Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی گلوکارہ کا اپنے شوہر اور شاہ رخ خان کا کرن جوہر کے ساتھ ہم جنس پرست تعلقات کا الزام

تینوں تعطیلات کے لیے ایسے ملکوں میں جاتے ہیں جہاں ہم جنس پرستی پر پابندی نہ ہو، سُچترا کی ایکس پوسٹ

بھارتی ساؤتھ فلم انڈسٹری کی معروف گلوکارہ سُچترا نے اپنے سابق شوہر کارتھک، شاہ رخ خان اور فلم ساز کرن جوہر پر ہم جنس پرستانہ تعلقات کا الزام عائد کیا ہے۔

کمل ہاسن، دَھنُش اور ایشوریہ رجنی کانت کے بعد تامل فلموں کی گلوکارہ سُچترا نے اب شاہ رخ خان اور کرن جوہر کو تنازع میں گھسیٹ لیا ہے۔

سُچترا کا کہنا ہے کہ ان کا سابق شوہر ایکٹر و کامیڈین کارتھک کمار ہم جنس پرست ہے اور لندن کے ایک دورے میں وہ شاہ رخ خان اور کرن جوہر کے ساتھ تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں سُچترا نے لکھا ہے کہ یہ تینوں تعطیلات گزارنے کے لیے بالعموم ایسے ممالک کا رخ کرتے ہیں جہاں ہم جنس پرستانہ تعلقات پر کوئی پابندی نہیں۔

سُچترا نے بتایا کہ ’ایک بار جب کارتک لندن کے دورے پر تھا تو اس نے کرن جوہر اور شاہ رخ خان سے ملاقات کی، اور وہ شراب خانوں سے بھری گلی میں گھوم رہے تھے۔ وہ کراس ڈریسڈ (خواتین کے لباس میں) تھے۔ یہ وہ چیز ہے جو کرن اور شاہ رخ اکثر بیرون ملک جاتے وقت کرتے ہیں۔ وہ اس انداز میں ملبوس ہم جنس پرستوں کے علاقے کا دورہ کرتے ہیں۔ وہ اس وائب میں ضم ہو جاتے ہیں اور رات کا لطف اٹھاتے ہیں‘۔

سچترا کے الزامات کے بعد کارتک نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کرکے ان الزامات کا جواب فوراً دیا۔

انہوں نے کہا، ’اگر میں ہم جنس پرست ہوں تو مجھے ہم جنس پرست ہونے پر شرم نہیں آئے گی۔ مجھے یہاں موجود جنسیت کے بہت بڑے اور شاندار سپیکٹرم میں سے کسی بھی قسم کی جنس اپنانے پر بہت فخر ہوگا۔ مجھے شرم نہیں آئے گی۔ مجھے فخر ہو گا۔ میں اپنے شہر میں ایک پرائڈ ریلی میں شامل ہوں گا، جو میں بہرحال کروں گا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’تمام اقسام کی جنسیات پرائڈ ریلی میں شامل ہوں اور اپنا تعاون ظاہر کریں۔ اب کوئی شرم نہیں ہے۔ بس فخر ہے‘۔

Shahrukh Khan

POST ON X

SUCHITRA ALLEGES GAY RELATIONS

KARTHIK KUMAR

KARAN JAUHAR