Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرسٹر سیف کی فیصل کریم کنڈی کو گورنر ہاؤس سے باہر پھینکنے کی دھمکی

گورنر فیصل کریم کنڈی سرٹیفائیڈ مسترد شدہ اور نااہل ہیں، بیرسٹر سیف
شائع 18 مئ 2024 11:16am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی سرٹیفائیڈ مسترد شدہ اور نا اہل ہیں، ان کے پاس میڈیا میں زندہ رہنے کے لئے الٹے سیدھے بیانات کے سوا کچھ نہیں ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بونگیاں مارنے سے بہتر ہے گورنر کے پی ، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی طرح عوام کی فلاح کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔

ترجمان کے پی حکومت نے مزید کہا کہ انتخابات میں عوام نے فیصل کریم کو بری طرح مسترد کیا، وہ تین بار علی امین گنڈاپور سمیت تینوں بھائیوں سے بدترین شکست کھا چکے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ تین بار مسترد شدہ آدمی کے منہ سے علی امین گنڈا پور کے خلاف باتیں کرنا اچھی نہیں لگتی ہے، ’نا اہل کنڈی‘ عوامی خدمت کرتے تو عوام ان کو باربار مسترد نہ کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین کو عوام نے اپنی خدمت کے لئے منتخب کیا ہے، نااہل کنڈی عوام کی خدمت کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔ وہ بیان بازی سے باز آجائیں اور وفاق سے بقایا جات واپس لینے میں گنڈاپور کی مدد کریں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ اگر ’کنڈی اپنے کرتوتوں سے باز نہ آئے تو عوام انھیں گورنر ہاؤس سے باہر پھینک دیں گے۔

خیبر پختونخوا

Ali Amin Gandapur

faisal kareem kundi

Saif Ali Khan