Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے پرواز میں فنی خرابی، کراچی میں لینڈنگ

پرواز کی دوبارہ ٹورانٹو روانگی کا شیڈول کل دوپہر 1 بجے رکھا گیا، ترجمان
شائع 17 مئ 2024 11:38pm

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز میں فنی خرابی کے باعث اس کا رخ کراچی کی طرف موڑ دیا گیا جبکہ جہاز 3 گھنٹے بعد لینڈ کرے گا۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ پی کے 781 میں فنی خرابی معمولی نوعیت کی ہے مگر کپتان نے طویل پرواز جاری رکھنے اور بحر اوقیانوس پر پرواز کرنے سے واپسی کو ترجیح دی۔

اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز بچے کی میت لے جانا بھول گئی

انہوں نے بتایا کہ جہاز کو کراچی لے جانے کا فیصلہ انجینئرنگ بیس پر بہتر انتظامات اور پرزہ جات کی دستیابی کے باعث کیا گیا۔

کراچی میں پرواز کے استقبال کے تمام اقدامات مکمل، مسافروں کو ایئر پورٹ ہوٹل میں قیام کروایا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافروں کی دیکھ بھال کے لیے طعام اور ٹرانسپورٹ کا مکمل انتظام کی گیا ہے۔

سعودی عرب سے سرکاری وفد لانے والی پی آئی اے پرواز کی اسلام آباد کے بجائے لاہور میں لینڈنگ

عبداللہ خان نے کہا کہ پرواز کی دوبارہ ٹورنٹو روانگی کا شیڈول ہفتے کی دوپہر ایک بجے رکھا گیا ہے تاکہ مسافر طویل پرواز کے لیے آرام کرسکیں۔

اسلام آباد

PIA

canada

PIA Flight

toronto

Technical issue in PIA flight