Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہری کی بہادری، اکیلے دو ڈاکوؤں سے لڑ کر ایک کو قابو کرلیا

گرفتار ڈاکو حال ہی میں ضمانت لیکر اڈیالہ جیل سے رہا ہوا ہے ، پولیس
اپ ڈیٹ 17 مئ 2024 09:54pm

اسلام آباد کے شہری کی بہادری، اکیلے دو ڈاکوؤں سے لڑکر ایک کو قابو کر لیا،ملزمان نے گیراج میں شہری سے رقم چھیننے کی کوشش کی تو دوران ہاتھا پائی ایک ڈاکو کو گرا کر پسٹل چھین لیادوسرا بھاگ نکلا۔

اسلام آباد سیکٹر جی ٹین ٹو کا رہائشی بینک سے رقم نکلواکر نکلا تومسلح موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے گھر تک شہری کا تعاقب کیاملزمان نے گیراج میں جاکر شہری سے رقم چھینے کی کوشش کی تو اس دوران ہاتھاپائی شروع ہوگئی۔

شہری نے ایک ڈاکو کو گراکر پسٹل چھین لیا اوردوسرے ڈاکو کو بھی پسٹل دکھاکر بھاگنے پر مجبور کردیاپیچھے سے دیگر آنے والوں افراد نے نیچے گرے ہوئے ڈاکو کو قابو کرلیا شہریوں نے ڈاکو کو پولیس کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور تھانہ انڈسٹریل ایریا کے مقدمہ میں چالان یافتہ ہے۔ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔ملزم کو تھانہ منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اسلام آباد

islamabad police

Dacoity