Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ کے حالات پر معروف شخصیات کا ضمیر جگانے کی کوشش

اسرائیلی مظالم پر خاموش رہنے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کی 'بلاک آؤٹ 2024' تحریک زور پکڑگئی۔
شائع 17 مئ 2024 01:28pm

دنیا بھر میں اُن معروف شخصیات کو شدید تنقید کا سامنا ہے جو غزہ کے شہریوں پر اسرائیل کی طرف سے مظالم ڈھائے جانے پر خاموش ہیں۔ ہالی وُڈ اور بالی وُڈ کی جو معوف شخصیات غزہ کے بحران پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اُن کی ٹرالنگ کی جارہی ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری اخبار عرب نیوز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ کی صورتِ حال پر خاموش رہنے والی سیلیبریٹیز پر تنقید کا گراف بلند ہو رہا ہے۔ اُنہیں غزہ کے حوالے سے کچھ بول کر اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کی تحریک دی جارہی ہے۔

بالی وُڈ کی متعدد شخصیات نے اب تک غزہ کے بارے میں کچھ بھی کہنا گوارا نہیں کیا۔ غزہ میں اسرائیل نے قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ خوراک کی شدید قلت کے باعث 10 لاکھ سے زائد افراد انتہائی پریشانی حالت میں دن گزار رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک نیا رجحان زور پکڑ رہا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال پر خاموش رہنے والوں کا بائیکاٹ کیا جائے۔ بہت سوں کا خیال ہے کہ اُن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کردیے جانے چاہئیں۔

اس حوالے سے ٹیلر سوئفٹ، جسٹن بیبر اور ڈریک گراہم جیسی معروف شخصیات کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بائیکاٹ کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے پرستاروں کی تعداد میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا کے تجزیہ کار گروپوں کا کہنا ہے کہ سیلینا گومز انسٹا گرام اور ایسک پر 11 لاکھ فالوئرز سے محروم ہوچکی ہے۔ کم کردیشین اور دوسری بہت سی سیلیبریٹیز کو بھی پرستاروں کی طرف سے بائیکاٹ کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے پائی جانے والی فہرست میں اب بالی وُڈ کی اداکاری عالیہ بھٹ کا نام بھی جُڑگیا ہے۔

Celebrities

BLOCKOUT2024

SILENCE ON GAZA

BLOCK SOCIAL ACCOUNTS