Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعلیٰ اور پیسکو چیف ملاقات میں کن امور پر گفتگو ہوئی، بیرسٹر سیف نے وضاحت کردی

لوڈ شیڈنگ کے نئے شیڈول پر عملدرآمد کی نگرانی صوبائی حکومت کرے گی، مشیر اطلاعات کے پی
شائع 17 مئ 2024 09:02am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے نئے شیڈول پر عمل درآمد کی نگرانی صوبائی حکومت کرے گی، جہاں پر خلاف ورزی ہوگی سخت ایکشن لیا جائےگا۔

بیرسٹر سیف کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے صوبے میں بے تحاشا لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیا تھا، اور پیسکو چیف کو لوڈ شیڈنگ دورانیہ کم کرنے کی سختی سے ہدایت کی تھی، جس کے بعد پیسکو چیف نے واپڈا کے دیگر اعلیٰ حکام سمیت علی امین سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، اور لوڈ شیڈنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ پیسکو چیف نے وزیر اعلیٰ کو صوبے میں نئے لوڈ شیڈنگ شیڈول پر بریفنگ دی، نئے شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 22 گھنٹوں سے کم کرکے 18 گھنٹے کردیا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ لوڈ شیڈنگ دورانیے کو مزید کم کرنے کے لیے بھی اقدامات کئے جائینگے، وزیراعلیٰ نے پیسکو چیف کو واجبات میں بھی عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق علی امین گنڈا پور کی نگرانی میں حکومت صوبے میں عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے۔

خیبر پختونخوا

Ali Ameen gandapur

Loadshedding