Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کے کسانوں کیلیے 4 ماہ میں 400 ارب روپے کے پیکج کا فیصلہ

گندم خریدنے سے جو کرپشن کے انبار لگتے تھے وہ راستہ بند کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
اپ ڈیٹ 16 مئ 2024 02:39pm

قصور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسانوں کے لیے 4 ماہ میں 400 ارب روپے کا پیکج دیں گے۔

پھول نگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گندم خریدنے سے جو کرپشن کے انبار لگتے تھے وہ راستہ بند کردیا، گندم کا کوئی بحران نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے روٹی سستی کرنے کے لیے کھڑی ہوں، کسان کارڈ سے کسان کھاد اور بیج خرید سکیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ عوام کو علاج کے لیے کسی اور شہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے کنٹینر میں فیلڈ اسپتال بناکر پورے پنجاب میں بھیج دیئے، چند ماہ میں پنجاب کے اسپتالوں کو تبدیل کرکے رکھ دیں گے، صبح سے رات تک صحت اور تعلیم کے منصوبے بناتی ہوں۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ سازش کرکے نواز شریف کی حکومت ختم کردی جاتی ہے، نواز شریف کی حکومت ختم کرنے سے ترقی رک جاتی ہے، سیاسی بنیادوں پر پولیس کی پوسٹنگ ہوگی تو پولیس پرفارم نہیں کرے گی۔

wheat price

punjab

Wheat Crisis