Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کہیں بارش، بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے
شائع 16 مئ 2024 10:19am

محکمہ موسمیات نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے کہیں شہروں میں بارش اور بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

شام کے اوقات میں بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ اور بارش کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

مئی اور جون میں سورج آگ برسائے گا، چند شہروں میں ہیٹ ویو کا خطرہ

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، چترال ، شانگلہ ، سوات ، اورکزئی اور کرم میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دیر میں 11، مالم جبہ میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان

ادھر بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت 31 ، قلات میں 26، تربت میں 42، سبی میں 45، نوکنڈی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ چمن میں 35 اور ژوب میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

چند مقامات تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ قلات، مستونگ، لورالائی، سبی، زیارت اور ژوب میں بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، پشین اور کوئٹہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31، قلات میں 26، زیارت میں 21 چمن میں 35 اور ژوب میں 34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تربت میں 42 ، سبی میں 45، نوکنڈی میں 41 ، جیونی میں 32 اور گوادر میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان

خیبر پختونخوا

quetta

peshawar

Rain

Hot Weather

kpk rain

Balochistan Rain