Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینٹرل ایشین والی بال لیگ فائنل کیلئے پاکستان نے کوالیفائی کرلیا

گرین شرٹس نے چوتھے پول میچ میں کرغزستان کو بھی تین صفر سیٹ سے شکست دیدی
اپ ڈیٹ 15 مئ 2024 09:19pm

سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، گرین شرٹس نے چوتھے پول میچ میں کرغزستان کو بھی تین صفر سیٹ سے شکست دیدی۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے اپنی جیت کا سفر جاری رکھا اور کرغزستان کو بھی اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت پچیس اٹھارہ، ستائیس پچیس ، ستائیس پچیس سے شکست دی۔

گرین شرٹس کی ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی ہے، پاکستان ایونٹ میں ترکمانستان، افغانستان، سری لنکا کو شکست دے چکا ہے، دوسرے میچ میں سری لنکا نے ایران کو پچیس بائیس، پچیس سترہ، پچیس اکیس سے شکست دی۔

تیسرے میچ میں ترکمانستان نے افغانستان کو 1-3سیٹ سے ہرایا۔ترکمانستان نے میچ اٹھارہ پچیس، تینتس اکتیس، پچیس سترہ، پچیس سترہ سے جیتا۔ایشین والی لیگ میں آخری راونڈ میچز جمعرات کو پاکستان کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔

پاکستان

Volleyball

match officials