Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اور سندھ کے کن علاقوں کو ہیٹ ویو کے خطرات کا سامنا

مئی اور جون کے مہینوں میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی گئی
شائع 15 مئ 2024 07:41pm

نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر ( این ای او سی) نے مئی اور جون کے مہینوں میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی جبکہ پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع کو ہیٹ ویو کے خطرات کا سامنا ہے۔

این ڈی ایم اے کی پیشگوئی کے مطابق سندھ کے اضلاع عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، مٹیار ی اور سانگھڑ جبکہ پنجاب میں بہاولپور اور رحیم یار خان کے اضلاع میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے جبکہ ہیٹ ویو انسانوں اور دیگر جانداروں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

این ڈی ایم اے کے مطابق 15 سے 30 مئی کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا سکتا ہے، زیادہ درجہ حرارت کے باعث ہیٹ ویو کا پہلا سپیل متوقع ہے۔

پہلا اسپیل 2 سے 3 دن پر محیط ہو گا جبکہ مئی کے آخر میں دوسرا اسپیل 4 تا 5 دن جاری رہے گا۔

پنجاب میں ہیٹ ویو کا خطرہ، طوفانی بارشوں کی پیش گوئی

این ڈی ایم اے کے مطابق جون کے مہینے میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، جس کے باعث جون کے پہلے 10 دنوں کے دوران ہیٹ ویو کا تیسرا سلسلہ متوقع ہے، جو تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین، خیرپورکو متاثر کرے گا۔ تیسرا اسپیل 3 تا 5 دن جاری رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد

sindh

Hot Weather

Heatwave

NDMA

neoc