Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے گئے؟ عدالت نے حکومت سے جواب طلب کرلیا

سیکرٹری داخلہ، الیکشن کمیشن اورچیف کمشنردوہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی گئی
شائع 15 مئ 2024 02:05pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ **

جسٹس ارباب محمد طاہرنے چار صفحات پرمشتمل تحریری حکم نامہ میں کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے31 دسمبرکوبلدیاتی انتخابات کا حکم دیا ڈویژن بینچ کے 2مارچ 2023 کے حکم پربھی تاحال عمل درآمد نہ ہوسکا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ذبح خانے سے متعلق کیس میں ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد کی تعیناتی سے متعلق کے اختیارات پر سوال اٹھایا گیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا قانون کے مطابق ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن کا تقرر6 ماہ کیلئے کیاجا سکتا ہے۔ عدالت نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن آئندہ سماعت تحریری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ایڈمنسٹریٹربتائیں کہ کیا پارلیمنٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت انکی مدت میں توسیع کی؟ کیس کی سماعت 29 مئی کو مقررکی گئی ہے۔

پاکستان

Islamabad High Court

local bodies elections