Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد میں زرعی زمین کا تنازع پولیس کانسٹیبل اور سگے بھائی کی جان نگل گیا

ملزمان کی گرفتاری کیلئے شہر بھر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، پولیس
شائع 15 مئ 2024 12:36pm

فیصل آباد میں دیرینہ دشمنی پرمخالفین نے فائرنگ کرکےپولیس کانسٹیبل اور اسکے بھائی کوابدی نیند سلادیا۔

تھانہ نشاط آباد کے نواحی علاقےکارہائشی پولیس کانسٹیبل علی حسن اپنے بھائی عبدالرحمان کے ہمراہ جا رہا تھا کہ چونگی اسٹاپ کے قریب گھات لگائے مخالفین نے ان پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے کانسٹیبل علی موقع پر دم توڑ گیا اور اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعہ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرملزمان کی گرفتاری کیلئے شہر بھر کی ناکہ بندی کردی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ زرعی زمین کے تنازع پر پیش آیا، فائرنگ کرنے والا ملزم رضوان رشید پولیس کو دیگر کئی مقدمات میں مطلوب ہے، پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیں۔

پاکستان

punjab

Target Killing

BRUTAL KILLING

TWO KILLED