Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے والا دھرلیا گیا

ورچوئل ویمین پولیس اسٹیشن کی کارروائی، لیڈی ڈاکٹر قانونی بکھیڑوں بچنے کیلئے شکایت سے گریزاں تھی
شائع 15 مئ 2024 11:13am

لاہور میں ورچوئل ویمین پولیس اسٹیشن نے بروقت کارروائی کرکے لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔

ورچوئل ویمین پولیس اسٹیشن کو خاتون کو ہراساں کرنے کے حوالے سے کال موصول ہوئی تھی۔ پولیس کو بروقت بھیجنے کے نتیجے میں ملزم دھرلیا گیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر تھانے اور عدالت کے چکر کاٹنے سے بچنا چاہتی تھی اس لیے ہراساں کرنے والے کے بارے میں پولیس کو کچھ بتانے سےگریزاں تھی۔

ورچوئل ویمین پولیس اسٹیشن نے اسپتال میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس پارٹی نے لیڈی ڈاکٹر سے شکایت وصول کرکے اُس کے بنیاد پر ملزم کو گرفتار کیا۔

lahore

harassment

WOMEN VIRTUAL POLICE STATION